خبرنامہ سندھ

کراچی: رینجرزکی کارروائی، 5ملزمان گرفتار،اسلحہ برآمد

کراچی (آئی این پی)سندھ رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا، ملزمان میں ٹارگٹ کلر اور کالعدم تنظیم کے ملزمان بھی شامل ہیں۔جمعہ کو ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال ، بن قاسم ٹاؤن ، لیاقت آباد ٹاؤن ، کیماڑی اور اورنگی ٹاؤن میں کارروائیاں کیں،جس کے نتیجے میں 5ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں ٹارگٹ کلر اور کالعدم تنظیم کے ملزمان بھی شامل ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ برآمد ہونے والے اسلحے میں راکٹ ،ایس ایم جی ، رائفل اور پستول شامل ہیں۔(اح)