خبرنامہ سندھ

کراچی: سائیں نےاورنج لائن کاسنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی: (آئی این پی ) اورنگی ٹاؤن میں اورنج لائن منصوے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی تو علاقے کی قسمت چمک اٹھی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی آمد سے قبل علاقے کی صفائی ہوئی، سڑکوں کے اطراف میں موجود کوڑے کو اٹھا کر چونا ڈالا گیا۔ سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ وڈے سائیں نے منصوبے کا افتتاح کرنے کے موقع پر کہا کہ اورنگی ٹاؤن شہید ذوالفقار بھٹوکی بسائی ہوئی آبادی ہے، اس کا سب سے بڑا مسئلہ ٹرانسپورٹ کا ہے، گرین لائن پر وفاقی حکومت تعاون کر رہی ہے، دوسرے منصوبوں پر سندھ حکومت اکیلے کام کر رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر علاقہ مکینوں نے سائیں تک اپنے بنیادی مسائل پہنچانے کی کوشش کی تو سائیں انکی پریشانی سنے بغیر چلے گئے جس پر علاقہ مکین اورنج لائن نہیں پانی دو، پانی دو کے نعرے لگاتے رہے۔ اورنج لائن منصوبہ 4.7 کلو میٹر طویل ہے جو ایک سال میں مکمل ہو گا۔ اس پر ایک ارب 45 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ منصوبے کی تکمیل سے روزانہ 50 ہزار افراد سفر کریں گے۔