خبرنامہ سندھ

کراچی: سرچ آپریشن 2 غیرملکیوں سمیت 7 افراد گرفتار

کراچی:(آئی این پی) کراچی کی سرزمین دہشت گردوں اور سماج دشمن عناصر پر تنگ کر دی گئی۔ صدر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران 2غیر ملکیوں سمیت 7 مشتبہ افراد گرفتار کر لیا۔ آپریشن کے دوران ہوٹلز اور مسافر خانوں کی تلاشی لی گئی۔ آپریشن میں صدر ٹاؤن کی پولیس نے حصہ لیا۔ دوسری طرف نادرن بائی پاس لکی پہاڑی کے قریب سے 20 روز پرانی لاش ملی ہے۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔