خبرنامہ سندھ

کراچی: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، گینگ وارکا اہم کمانڈر گرفتار

کراچی: (آئی این پی ) لیاری کلاکوٹ کے علاقے کدوی لین میں جرائم پیشہ ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے چھاپہ مار کارروائی کی گئی۔ علاقہ میں روپوش ملزمان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر فہیم کمانڈو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم فہیم کمانڈو گینگ وار کے مختلف گروپس میں شامل رہ چکا ہے۔ گرفتار ملزم سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔