خبرنامہ سندھ

کراچی: متحدہ کےسیکٹرآفس پرچھاپہ، 3 کارکن زیرحراست

ڈی جی خان

کراچی: (اے پی پی) کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سرجانی اور شاہ فیصل سیکٹر آفس کا محاصرہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق محاصرہ گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کیا گیا۔ شاہ فیصل سیکٹر آفس سے چھاپے کے دوران سکیورٹی اداروں نے ایم کیو ایم کے یونٹ انچارج صمد ، سیکٹر ممبر عمران اور عرفان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ سرجانی سیکٹر آفس میں چھاپے کے دوران کسی کو گرفتار نہیں کیا گیا ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق رینجرز اور پولیس نے چھاپوں میں چار کارکنوں کو حراست میں لیا ہے۔