خبرنامہ سندھ

کراچی :محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتایوں کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

کراچی:(اے پی پی)کراچی میں محکمہ اینٹی کرپشن نے گرفتایوں کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑدیئے،2015ء سے فعال ہونے والی اینٹی کرپشن اب تک 170سے زائد ملزمان گرفتار کرچکی ہے۔ چھاپوں اور گرفتاریوں سے متعلق حاصل شدہ دستاویزات سے پتا چلا ہے کہ کراچی میں گزشتہ تین ماہ میں اینٹی کرپشن نے مختلف محکموں کے دفاتر پر تین چار نہیں، پورے 35 چھاپے مارے۔ رواں سال مختلف محکموں کے افسران کے خلاف 50 سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔محکمہ داخلہ سندھ کی داخلی صورتحال کا اندازہ اس بات سے لگائیے کہ یہاں سب سے زیادہ،یعنی 13 چھاپے مارے گئے۔ دیگر محکموں کے خلاف تین ماہ میں 302 انکوائریز کی گئی ہیں۔ 2016ء میں کرپشن کے الزام میں 55 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔جن میں سے 3 کو سزا سنائی گئی۔ 2015ء کی بات کی جائے تو اب تک مختلف دفاتر میں 170 چھاپے مارے گئے ہیں جبکہ مختلف دفاتر کے خلاف 1308 انکوائریز بھی کی گئی ہیں۔