خبرنامہ سندھ

کراچی: نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کے دھرنے کو 6 روز ہوگئے

کراچی: نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کے دھرنے کو 6 روز ہوگئے
کراچی:(ملت آن لائن) کراچی میں نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت ‘تحریک لبیک یارسول اللہ’ کے تحت احتجاجی دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔’تحریک لبیک یارسول اللہ’ کے تحت 19 نومبر کو نمائش سے تبت سینٹر تک احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم شرکاء نے نمائش چورنگی پر ہی دھرنا دے دیا۔ دھرنے کے چھٹے روز ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے سبب شرکاء صبح ہوتے ہی سڑک کے بیچ سے ہٹ کر ایم اے جناح روڈ کے کنارے پر آگئے اور نمائش سے صدر جانے والی سڑک کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،
جبکہ لگائی گئی رکاوٹیں بھی ہٹا دی گئیں۔ دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ جب تک اسلام آباد میں دھرنا جاری ہے تب تک کراچی میں بھی دھرنا جاری رہے گا۔ اسلام آباد دھرنا ختم کرانے میں ناکامی پر وزیر داخلہ کو توہین عدالت کا نوٹس اسلام آباد-راولپنڈی کے سنگم پر واقع فیض آباد انٹرچینج پر ایک مذہبی و سیاسی جماعت ‘تحریک لبیک’کی جانب سے دیئے گئے دھرنے کو 19 روز ہوگئے ہیں، جس میں وزیر قانون زاہد حامد کے استعفے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ مذہبی و سیاسی جماعت نے یہ دھرنا ایک ایسے وقت میں دیا جب رواں برس اکتوبر میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم منظور کی تھیں، جس میں ‘ختم نبوت’ سے متعلق شق بھی شامل تھی، لیکن بعد میں حکومت نے فوری طور پر اسے ‘دفتری غلطی’ قرار دے کر دوسری ترمیم منظور کرلی تھی۔