خبرنامہ سندھ

کراچی: ننھےعبداللہ کی حوالگی کامعاملہ حل نہ ہوسکا

کراچی (آئی این پی)ایدھی سینٹر میں رہائش پذیر ننھے عبداللہ کی حوالگی کا معاملہ حل نہ ہو سکا، والد اقبال نے حوالگی کیلئے قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا تو بچے کی نانی اور خالہ نے عبداللہ کی جان کو خطرے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عبداللہ کے والد چودھری اقبال اپنے بیٹے انصر کے ساتھ بچے کی حوالگی کیلئے ایدھی سنٹر گئے اور قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا۔ عبداللہ کی نانی اور خالہ نے چودھری اقبال کو حوالگی کی مخالفت کی۔ بلقیس ایدھی کے مطابق دونوں کہتی ہیں باپ کے حوالے کیا گیا تو بچے کی جان کو خطرہ ہوگا۔ چودھری اقبال نے مقتولہ کے کردار پر شک کا بھی اظہار کیا اسی لئے چھوڑا۔ اقبال کے بیٹے انصر نے کہا کہ اس کے باپ نے طلاق نہیں دی تھی ، حلیمہ نے خود مانگی تھی۔ عبداللہ کے والد اور سوتیلے بھائی نے فریئر تھانے میں بیان ریکارڈ کرایا ، ننھے عبداللہ نے باپ کو پہچاننے سے انکار کیا ، اقبال چوہدری نے حلیمہ بی بی کے قتل کی تحقیقات میں معاونت پر بھی رضامندی ظاہر کی ہے۔ (اح)