خبرنامہ سندھ

کراچی: نوجوان ٹینک میں گرکرجاں بحق

کراچی (آئی این پی ) کراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن کے قریب واقع ابو ذر غفار سوسائٹی میں 19 سالہ شیراز پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جسکی تلاش میں اسکے کزن عبدالوہاب نے بھی ٹینک میں چھلانگ لگادی اور وہ بھی ڈوب گیا تاہم دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو تاحال نہیں نکالا جاسکا ۔ گڈاپ کے علاقے سعدی ٹاؤن کے قریب ابوذر غفار سوسائٹی میں واٹر بورڈ کی پانی کی لائن پر بنے ٹینک میں تین روز قبل 19 سالہ شیراز ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ شیراز کی لاش کو تاحال نہیں نکالا جاسکا۔ اپنے کزن کی تلاش میں عبدالوہاب نے بھی ٹینک میں چھلانگ لگادی۔ دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکالنے کے لئے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام تر کوششیں کر ڈالیں تاہم دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو تاحال نہیں نکالا جاسکا۔