خبرنامہ سندھ

کراچی :ٹائروں کے گودام میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا

کراچی (ملت آن لائن) کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ٹائروں کے گودام میں لگی تیسرے درجے کی آگ پر کئی گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا ۔ فائر بریگیڈ کی 10 گاڑیاں اور پاک بحریہ کے چار فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں ۔ کراچی میں ایک اور بڑی آگ لگنے سے سب کچھ جل کر راکھ ہوگیا ۔ رات گئے ماڑی پور گیٹ نمبر چھ میں ٹائروں کے گودام میں خطرناک آگ لگی ۔ آگ کے شعلوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا ، چیف فائر آفیسر نے آگ کو تیسرے درجے کی قرار دیا ۔ گوادم میں کام کرنے والوں امدادی کاموں پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ۔ پاک بحریہ کی ٹیموں نے بھی آگ بجھانے میں معاونت کی ۔ ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے چار فائر ٹینڈرز آگ بجھانے میں حصہ لیا ۔ آتشزدگی کے باعث علاقے میں دھویں کے بادل چھاگئے ، اس سے پہلے میمن گوٹھ میں ٹینٹ کے گودام میں آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کی 3 گاڑیوں نے قابو پایا ۔