خبرنامہ سندھ

کراچی: پاک کالونی میں منشیات پیک کرنے کی فیکٹری پکڑی گئی، 8 ملزمان گرفتار

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات پیک کرنے کی فیکٹری پکڑی لی۔ کارروائی میں آٹھ ملزمان گرفتار جبکہ اسلحہ اور منشیات کی بھاری مقدار بھی پکڑی گئی۔ منشیات کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقے پاک کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات پیکنگ کی فیکٹری پکڑی لی۔ ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق کارروائی پاک کالونی کی کچی بستی میں کی گئی۔ جہاں منشیات فروشوں نے منشیات کی پیکنگ کے لیے فیکٹری بنا رکھی تھی۔ کارروائی کے دوران 8 ملزم گرفتار کیے گئے۔ انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئی کاروائی میں اسلحہ اور منشیات کی بڑی مقدار بھی ہاتھ آئی۔ ملزموں نے اسلحہ اور گولیاں ایک شاپنگ بیگ میں چھپا رکھِی تھیں۔ پولیس نے ملزموں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔