خبرنامہ سندھ

کراچی‘ پلاسٹک فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی‘ لاکھو ں کا مال خاکستر

کراچی(ملت + آئی این پی)شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب پلاسٹک فیکٹری کے گودام میں آتشزدگی ،لاکھوں روپے کا قیمتی سامان جل کر خاکستر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ناظم آباد میں رہائشی عمارت میں آتشزدگی ایک منزل پوری طور پر جل گئی ،تفصیلات کے مطابق بدھ کو شیر شاہ کے علاقے پراچہ چوک کے قریب پلاسٹک کی فیکٹری کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے،مذکورہ آگ کی اطلاع فائر بریگیڈ حکام کو دی گئی،فائر بریگیڈ حکام نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل شروع کیا اور تقریبا ایک گھنٹے کے اندر آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا۔