خبرنامہ سندھ

کراچی: پولیس کی کارروائی،15 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی: (ملت+اے پی پی) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور 2 ملزمان سمیت 15 مشتبہ افراد گرفتار کو کر لیا۔ پہلی کارروائی لیاری لی مارکیٹ میں کی گئی۔ جہاں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 15 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ سرچ آپریشن جرائم پیشہ افراد کی اطلاع پر کیا گیا۔ دوسری کارروائی ڈیفنس میں کی گئی جہاں سے دو ملزمان کو مقابلے کے بعد ذخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے 2 ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہیں کہ ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔