خبرنامہ سندھ

کراچی پولیس کےسرچ آپریشنزمیں21افراد گرفتاراورلاش برآمد

کراچی(آئی این پی )سندھ پولیس کے انسداد دہشت گردی کے لیے بنائے گئے شعبے کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کاروائی کرکے ایک شخص کو حراست میں لیا ہے۔ گرفتارشخص کو اورنگی ٹاؤن میں پولیس اہلکاروں پر حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے حراست میں لیا گیاہے۔ اس کے علاوہ پولیس نے ہجرت کالونی میں سرچ آپریشن کے دواران 12مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔جبکہ عیسی نگری میں پی آئی بی پولیس نے ایک چھاپے کے دوران منشیات فروشوں سمیت آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ رات گئے اورنگی ٹاؤن سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔