خبرنامہ سندھ

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں،11 ملزمان گرفتار

کراچی:(ملت آن لائن) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کےعلاقے بغدادی میں پولیس نے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ملیر کے علاقے شاہ لطیف میں پولیس نے کاروائی کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث دوملزمان گرفتارکرلیے، ملزمان کے قبضے سےغیرقانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

کراچی کےعلاقے گلستان جوہر میں پولیس نے کارروائی کے دوران تین ڈکیت گرفتار کیے، ملزمان سے تین پستول اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔

چاکیواڑہ پولیس نے جوا اورسٹا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چار افراد کو گرفتار کرلیا، ملزمان سے نقدی آلات کمار بازی کا سامان، پرچیاں برآمد کیں۔

گلستان جوہر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کرکے ایک ہزار پچیس گرام چرس برآمد کی۔

ہائی وے کی حدود سیفل گوٹھ، نور محمد گوٹھ اور یثرب گوٹھ میں رات گئے سرچ آپریشن کیا گیا، گھر گھر تلاشی کی دوران 15 سے زائد مشکوک ومشتبہ افراد کو پولیس حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے گئے تمام افراد کا ڈیٹا کلئیر ہونے پر انہیں رہا کر دیا گیا،کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزکراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران 14 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا تھا۔