خبرنامہ سندھ

کسی سے جھگڑا نہیں، ہر کسی کو سیاست کرنے کا حق ہے: مصطفیٰ کمال

کراچی:(آئی این پی)باغ جناح گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوگوں اپنی فیملی کے ساتھ 24 اپریل کے جلسے میں ضرور آئیں۔ یہاں سے پھوٹنے والی کرنیں پورے ملک تک جائیں گی۔ مصطفیٰ کمال کا وکٹ گرنے کے سوال پر کہنا تھا یہ کرکٹ میچ کی سیریز ہے۔ اس میں ٹی ٹونٹی، ون ڈے یا ٹیسٹ میچ ہی نہیں بلکہ نیٹ پریکٹس بھی ہو گی۔ مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کا اقدام قابل تحسین ہے اس سے فوج کا مورال بہترہوا ہے۔