خبرنامہ سندھ

گھوٹکی میں سوئی گیس کے نئے ذخائر دریافت

SNGPL for judicious use of ga

کراچی (ملت + آئی این پی) ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) نے صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں گیس کے نئے ذخائر کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ ضلع گھوٹکی میں لیز پر حاصل کیے گئے کمپنی کے ترقیاتی اور پیداواری علاقے میں شاہین ون کنویں میں کی گئی تلاش کی کوششوں کے دوران گیس کی دریافت میں اہم کامیابی ملی’۔خیال رہے کہ ماڑی پٹرولیم کمپنی لمیٹڈ اس علاقے میں کام کرنے والی واحد کمپنی ہے۔سوئی گیس کی دریافت کے لیے مذکورہ مقام کی نشاندہی 5 جنوری کو کی گئی تھی جس کے بعد اس کنویں کو 1 ہزار 175 میٹر گہرائی تک کھودا گیا،کنویں کی کھدائی کا مقصد سوئی مین لائم اسٹون (ایس ایم ایل) اور سوئی اپر لائم اسٹون (ایس یو ایل) میں موجود ہائیڈروکاربنز کی جانچ کا عمل مکمل کرنا تھا۔