خبرنامہ سندھ

5 دن کی ہڑتال میں 550 پروازیں منسوخ ہوئیں،پی آئی اے

کراچی:(اے پی پی)پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہا ہے کہ فلائٹ آپریشن کی بند سے اب تک ادارے کو ڈھائی ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ 5 دن میں ساڑھے5 سو سے زائد پروازیں منسوخ ہوچکی ہیں ۔ پی پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی نے کہاکہ فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہے ، نہ صرف جدہ سے عمرہ زائرین کو واپس لایا جار ہا ہے بلکہ گلگت بلتستان کے لیے بھی فلائٹس روانہ ہوئیں ، انہوں نےکہا اس سارے آپریشن میں جتنا اسٹاف شریک تھا وہ سب پی آئی اے کا ہی تھا۔ دانیال گیلانی نے بتایا کہ فلائٹ آپریشن کی بندش کے 5 دنوں میں ساڑھے 5 سو سےزائد پروازیں منسوخ ہوچکیں ۔