خبرنامہ سندھ

ایم کیوایم کےاظہاراحمد خان ضلع غربی کےچیئرمین منتخب

کراچی: (آئی این پی) ایم کیو ایم کے اظہار احمد خان 36 ووٹ لے کر ضلع غربی کے چیئرمین منتخب ہوگئے جبکہ پانچ جماعتی اتحاد نے نتائج مسترد کردیے ہیں۔ سندھ بھر میں ہونے والے چیئرمین ، وائس چیئرمین ، میئر و ڈپٹی میئر کے انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جبکہ کراچی کے 4 اضلاع میں پولنگ کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ضلع غربی سے ایم کیو ایم کے اظہار احمد خان 36 ووٹ لے کر چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں جبکہ پانچ جماعتی اتحاد کے امیدوار تحریک انصاف کے عزیز اللہ آفریدی 44 ووٹ لے کر وائس چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ۔ علاوہ ازیں ضلع غربی کے چیئرمین کیلئے پانچ جماعتی اتحاد کے امیدوار آصف خان کو 31 ووٹ ملے جبکہ وائس چیئرمین کی نشست ہارنے والے ایم کیو ایم کے گل فرازخٹک 22 ووٹ حاصل کرسکے ۔ پانچ جماعتی اتحاد کے امیدوار برائے چیئرمین آصف خان نے نتائج تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے ۔ انہوں نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے 20 ووٹوں میں ٹمپرنگ کی گئی ہے ۔