خبرنامہ سندھ

ہماری قوم دہشت گرودں کا بھر پور مقابلے کررہی ہے: مراد علی شاہ

نواب شاہ (ملت + آئی این پی) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پورے ملک دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے لیکن ہماری قوم دہشت گرودں کا بھر پور مقابلے کررہی ہے پیپلز میڈیکل اسپتال نواب شاہ میں سہیون شریف میں دہماکے کے زخمیوں کی عیادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک میں پے در پے دہشت گردی اور خود کش حملوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں قوم کے ساتھ مل کر دہشت گرووں کا ڈٹ کر مقابلے کریں انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں نے درگاہ سہیون شریف پر حملے کے لئے جمعرات کا دن اس لئے منتخب کیا کہ ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں زائرین وہاں آتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں درگاہ سہیون شریف سمیت کسی بھی درگاہ کے بارے میں کسی بھی دہشت گردی وارننگ نہیں تھی اور یہ دہماکہ ملک بھر میں ہونے والے خود کش دہماکوں کا تسلسل ہے انہوں نے کہا کہ قوم کو ہمارے ساتھ مل کر سخت لہجے میں دہشت گردوں پیغام دینے چایئے انہوں نے کہا کہ سہیون شریف کے تعلقہ اسپتال کے ڈاکٹروں اور طبی عملے کو میں خراج تحسین پیش کرتاہوں جہنوں نے اپنے بڑے سانحہ کے موقع پر زخمیوں کوبھر پور طریقے سے طبی امداد فراہم کی جبکہ عوام نے قطاریں لگا کر کون کے عطایات دئے انہوں نے کہ میڈیاذمہ دران رپورٹرننگ کرنی چایئے ایک نجی ٹی وی کی جانب سے یہ تاثردیا جانا کہ دہماکے کے موقع پر تعلقہ اسپتال سہیون پر تالے لگا ہوتھاانہوں نے کہا کہ ایسی رپورٹر ننگ سے اجتناب کرنا چایئے جس سے عوام میں مایوسی پھلتی ہوانہوں نے کہا کہ جاں بحق اور زخمیوں کی مالی امداد کے لئے بعد میں اعلان کیاجائے گا اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سکندر مہندرو ،ڈیّ آئی جی فرحت علی جونیجو،ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق موجود تھے