خبرنامہ

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ڈیرن سیمی کے مسلمان ہونے کی امید

لاہور (ملت + آئی این پی) پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کو ڈیرن سیمی کے مسلمان ہونے کی امید ہے ، جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈ اسلام کا مطالعہ کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرن سیمی کو اسلام کے بارے میں مکمل علم ہے اور وہ دین اسلام کا با غورمطالعہ کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈر جس طرح اسلام کے بارے میں دلچسپی لے رہے ہیں یہ میرے لئے اور میری ٹیم کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے ، سب لوگ دعا کریں کہ جلد ڈیرن سیمی دائرہ اسلام میں داخل ہو جائیں۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈین آل راؤنڈ ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل ٹو میں پشاور زلمی کی کپتانی کے فرائض سر انجام دیتے ہوئے ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کروایا تھا۔