خبرنامہ

ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ:‌پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست

بنکاک (ملت + اے پی پی) ایشین کرکٹ کونسل ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 98 رنز کا ہدف آخری اوور کی دوسری گیند پر 5 وکٹوں پر پورا کیا۔ تھائی لینڈ میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے ایشیا کپ کے ساتویں میچ میں پاکستانی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز کا مجموعہ تشکیل دیا، نین عابدی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، عائشہ ظفر 28، جویریہ خان 7، کپتان بسمعہ معروف 2، عمران جاوید 10، ندا ڈار 4، اسماویہ اقبال 1 اور ثناء میر 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، سدرانواز 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، اکتابشت نے 3 وکٹیں لیں، جواب میں بھارت کی ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 19.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر حاصل کیا، متھالی راج 36، سمرتی 14، سبھی نینی 8، ویدا کرشمورتھی 2 اور جھولن گوسوامی 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، کپتان ہرمنپریت کوہر 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہیں، سعدیہ یوسف اور ندا ڈار نے 2، 2 جبکہ ثناء میر نے ایک وکٹ لی۔