خبرنامہ

آسٹریلوی کرکٹر مچل جانسن پاکستان سپر لیگ سے دستبردار

آسٹریلوی کرکٹر مچل جانسن پاکستان سپر لیگ سے دستبردار

آسٹریلوی کرکٹر(ملت آن لائن) مچل جونسن پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ فاسٹ بولر کو پاکستان سپر لیگ تھری کیلئے ٹیم کراچی کنگز نے ڈرافٹ سے منتخب کیا تھا تاہم اب وہ لیگ کے دوران ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ایس ایل انتظامیہ کو بتایا گیا ہے کہ مچل جانسن انڈین پریمئر لیگ سے قبل آرام کرنا چاہتے ہیں اس لئے پی ایس ایل نہیں کھیلیں گے۔ مچل جانسن کی پی ایس ایل سے دستبرداری کی وجہ ان کے کوچ مکی آرتھر سے کشیدہ تعلقات اور پلاٹینئم سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں تنزلی پر ناراضی بھی بتائی جارہی ہے۔