خبرنامہ

ابوظہبی ٹیسٹ: پاکستان نے5وکٹوں کے نقصان پر60رنزبنالیے

ابوظہبی : پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پرمشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی فخرزمان اور محمد حفیظ نے پاکستان کی جانب سے اننگر کا آغاز کیا تو 5 رنز کے مجموعی اسکور پرمحمد حفیط مچل اسٹارک کی گیند پرآؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے زخمی اوپنر امام الحق کی جگہ فخرزمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے میرحمزہ ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی ہیں جنہیں وہاب ریاض کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں کپتان سرفراز احمد، محمد حفیظ، فخرزمان، اظہرعلی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابر اعظم، بلال آصف، محمد عباس، یاسر شاہ اور میرحمزہ پرمشتمل ہے۔

دوسری جانب ٹم پین کی قیادت میں آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ 2 میچز پرمشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت میچ ڈرا ہوگیا تھا۔