خبرنامہ

اسلام آباد میئرفٹ بال کپ، اسلام آباد کلب نے کواٹرفائنل میں جگہ بنالی

اسلام آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) اسلام آباد میئرفٹ بال کپ میں اسلام آباد کلب نے ایجوکیشن کلب کو شکست دے کرکوارٹر فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ غوری کلب نے قائداعظم کلب کو 3-1 گول سے ہرا دیا،ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد کلب نے ایجوکیشن کو 4-2 گول سے ہرا کر کوا رٹرفائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا ہے وقفے تک اسلام آباد کلب کو ایجوکیشن کلب کے خلاف 3-1 گول کی برتری حاصل تھی، فاتح ٹیم کی جانب سے مبشر، وسیم، نعمان اور حارث نے ایک،ایک گول کیا جبکہ ایجوکیشن کلب کی جانب سے صادق اور طارق نے ایک، ایک گول کیا،ریفری کے فرائض محمد ابراہیم نے جبکہ ڈپٹی ریفریز کے اضرار اور شکیل نے انجام دیئے،کراچی کمپنی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں غوری کلب نے قائداعظم کلب کو 3-1 گول سے شکست دے کر پری کوارٹر فائنل کے لئے رسائی حاصل کرلی ،وقفے تک دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سے برابر رہیں، غوری کلب کی جانب سے متاہر نے دواور عدیل نے ایک گول کیا،ریفری کے فرائض چمن خان جبکہ ڈپٹی ریفریز کے عامر اور علی نے انجام دیئے۔(کل) بدھ کوراوی کلب کا مقابلہ ترامڑی کلب سے شام چار بجے ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔