خبرنامہ

انگلش کر کٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کو2 سال کیلئے سپن بولنگ مشیر مقرر کردیا

لاہور (ملت + آئی این پی) انگلش کرکٹ بورڈ نے ثقلین مشتاق کو 2 برس کیلئے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کر دیا ہے۔ثقلین مشتاق کہنا ہے کہ میں نے ای سی بی کے ساتھ2 سالہ کنٹریکٹ پر دستخط کر دیے ہیں، انگلش ٹیم کے ساتھ میں لائنز اور انڈر 19 پلیئرز کی بھی رہنمائی کروں گا، مجھے سال میں 100 دن کام کرنا ہوگا، اس دوران ٹورز کرنے کے ساتھ کیمپس میں بھی خدمات انجام دوں گا، انھوں نے کہا کہ گزشتہ دورانیے میں میری کوچنگ سے عادل رشید سمیت دیگر اسپنرز کی بولنگ میں بہتری آئی تھی، اب بھی امید ہے کہ میں ان کی صلاحیتوں کو نکھار سکوں گا۔ یاد رہے کہ 40 سالہ ثقلین مشتاق نے 49 ٹیسٹ میں 208 اور 169 ون ڈے میں 288 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔