خبرنامہ

انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا

ساؤتھمپٹن ۔ (ملت+اے پی پی) انگلینڈ اوربھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے 3 ستمبرتک ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائیگا۔ میزبان انگلینڈ کو بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم نے تیسرے میچ میں انگلینڈ کو 203 رنز سے شکست دیکر سیریز جاندار کم بیک کیا ہے۔ بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دینے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ انہوں نے کہا ٹیم مکمل طورپرفٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور پرعزم ہے کہ انگلینڈ کو چوتھے میچ میں شکست دیکر سیریز 2-2 سے برابر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف تیسرے میچ میں کامیابی پر بہت خوش ہیں۔