خبرنامہ

انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 7 ستمبر سے شروع ہوگا

لندن ۔ (ملت+اے پی پی) انگلینڈ اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری ٹیسٹ میچ 7 سے11 ستمبر تک لندن میں کھیلا جائیگا۔ میزبان انگلینڈ کو بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے بھارتی ٹیم کو چوتھے میچ میں 60 رنز سے شکست دیکر نہ صرف میچ میں کامیابی حاصل کی بلکہ پانچ میچوں کی سیریز میں بھی 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔ اس سے قبل بھارت نے کم کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 203 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارتی کپتان کا کہنا ہے کہ میزبان ٹیم کو تیسرے میچ میں شکست دینے کے بعد ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔ انگلینڈ ٹیم کے کپتان جو رؤٹ نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف سیریز اپنے نام کرنے پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کامیابی ٹیم کی اجتماعی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم مکمل طور پر فٹ اور بھرپور فارم میں ہے اور پرعزم ہے کہ بھارت کو پانچویں اور آخری میچ میں بھی شکست دے گی۔