خبرنامہ

آئی سی سی ایوارڈز 2016 کا اعلان

آئی سی سی:(ملت+اے پی پی) ایوارڈز 2016 کا اعلان کردیا گیا ہے، آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم اور ون ڈے ٹیم میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ، امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈ میرس ایراسمس کو دیا گیا،کرکٹ آف دی ایئر ایوارڈ روی چندر ایشون کے حصے میں آیا ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کا کپتان انگلینڈ کے الیسٹر کک کو دیا گیا جبکہ ون ڈے میں کپتان بھارت کے ویراٹ کوہلی کے نام رہی، دونوں ٹیموں میں کوئی بھی پاکستانی شامل نہیں ۔ کرکٹر آف دی ایئر اور ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھارت کے روی چندر ایشون کو ملا جبکہ آئی سی سی ون ڈے کرکٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کے حصے میں آیا۔ امپائر آف دی ایئر کا ایوارڈایلیٹ پینل میں شامل جنوبی افریقی امپائر میرس ایراسمس کو ملا ۔