خبرنامہ

برسبین کی دوسری اننگز سے اعتماد بحال ہوا ،سمیع اسلم

پاکستان:(ملت+اے پی پی) کے اوپنر سمیع اسلم کا کہنا ہے برسبین کی دوسری اننگز سے اعتماد بحال ہوا ، اس اعتماد کا میلبورن میں فائدہ ہو گا۔ سمیع اسلم نے کہا کہ پاکستان ٹیم میلبورن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے کھیلے گی،میلبورن اور سڈنی کی کنڈیشنز پاکستان کے لیے فائدہ مند ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کی کارکردگی اور کمبی نیشن میں تسلسل ہے۔ اوپنر بیٹسمین سمیع اسلم کا کہنا ہے کہ ماربل سلیب پر پریکٹس کا مقصد باونسی گیندوں کا اچھا مقابلہ کرنا ہے،کچھ کھلاڑی ماربل سلیب پر پریکٹس کرنا فائدہ مند سمجھتے ہیں۔