خبرنامہ

بنگلہ کپتان مشرفی مرتضیٰ کا انگوٹھا ٹوٹ گیا

ماؤنٹ ماؤنگینی:(ملت+اے پی پی) بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ انگوٹھا ٹوٹنے کی وجہ سے 6 ہفتوں کیلیے کھیل سے دور ہوگئے۔ کپتان مشرفی مرتضیٰ کی قیادت میں ویسے ہی بنگال ٹائیگرز نیوزی لینڈ کے ہاتھوں محدود اوورز کے مسلسل چھ میچز ہار چکے ہیں۔ مشرفی تیسرے ٹوئنٹی 20 کے دوران کین ولیمسن کی تیزرفتار گیند کو تھامنے کی کوشش میں ہاتھ پر چوٹ کھا بیٹھے تھے جس کی وجہ سے وہ اپنا اوور بھی مکمل نہیں کرپائے۔ اسی میچ میں تمیم کے بھی انگوٹھے پر چوٹ آئی مگر فریکچر نہیں ہوا جب کہ امرالقیس کیچ تھامنے کی کوشش میں باؤنڈری پر اشتہاری بورڈ سے الجھ کر گرے جس سے ان کے بائیں گھٹنے پر چوٹ آئی اور وہ بیٹنگ بھی نہیں کرپائے۔