خبرنامہ

جمیکا ٹیسٹ: پاکستان نے یاسر شاہ کی عمدہ باؤلنگ کے باعث پوزیشن مستحکم کر لی

کنگسٹن (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلے ٹیسٹ میں گرین شرٹس نے یاسر شاہ کی عمدہ باؤلنگ کے باعث اپنی پوزیشن مستحکم کر لی۔پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز 286رنز کے جواب میں 407رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور میزبان پر 121رنز کی برتری حاصل کرلی،پاکستان کی جانب سے مصباح الحق99،سرفراز احمد54،بابر اعظم 72اور یونس خان 58رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک ویسٹ انڈیز نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنا لیے،میزبان کو پاکستان کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید28رنز درکار ہیں اور اسکی6وکٹیں ابھی باقی ہیں۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میںیاسر شاہ نے 4کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ویسٹ انڈیز کے شہر جمیکا میں جاری 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کی پوری ٹیم 407 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوگئی جس کے بعد قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے خلاف 121 رنز کی برتری حاصل تھی۔ کپتان مصباح الحق اور اسد شفیق نے اپنی ناممکمل اننگز کا آغاز کیا لیکن اسد شفیق 222 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے جب کہ وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 54 رنز پر آؤٹ ہوگئے تاہم کپتان مصباح الحق کریز پر ڈٹے رہے اور قومی ٹیم کے تمام کھلاڑی ا?ؤٹ ہونے کے بعد وہ 99 رنز پر ناٹ ا?ؤٹ رہے۔تیسرے روز میزبان ٹیم کے 286 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے اظہرعلی اور احمد شہزاد نے اننگز کا ا?غاز کیا لیکن اوپننگ جوڑی خاطر خواہ کارکردگی پیش کرنے میں ناکام رہی، اظہرعلی 15 اور احمد شہزاد 31 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوئے جس کے بعد تیسری وکٹ پر یونس خان اور بابراعظم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 131 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 185 تک پہنچا تو یونس خان ایک چھکے اور 5 چوکوں کی مدد سے 58 رنز بنا کر ا?ؤٹ ہوئے جس کے بعد بابراعظم بھی 72 رنز بنانے کے بعد میدان بدر ہوگئے۔اس سے قبل میزبان ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم محمد عامر کی شاندار بولنگ کی بدولت 286 رنز پویلین لوٹ گئی تھی، محمد عامر نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی جب کہ یاسر شاہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں تھی۔جمیکا ٹیسٹ کی خاص بات یونس خان کی بیٹنگ تھی جس میں انہوں نے 10 ہزار رنز مکمل کرکے ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 10 ہزار رنز بنانے والے واحد کھلاڑی بن گئے ہیں۔