خبرنامہ

دورہ بھارت: آسٹریلوی کھلاڑی اپنے سامان کا بوجھ خود اٹھانے پر مجبور

نئی دہلی (ملت + آئی این پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کے لئے چترا پتی شیوا جی انٹرنیشنل ایئرپورٹ ممبئی میں اتری تو انہیں اس بات کا علم تھا کہ میزبان ٹیم انہیں سیریز میں ٹف ٹائم دے گی تاہم کینگروز میں وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ انہیں ایئرپورٹ سے ہوٹل لے جانے والی گاڑی پر اپنا سامان بھی خود ہی لوڈ کرنا پڑے گا۔ بھارتی میڈیا نے اس لمحے کو قید کرلیا جس میں کینگرو اوپنر ڈیوڈ وارنر گاڑی کے اندر کھڑے ہیں اور کپتان سٹیوسمتھ سامان انہیں پکڑا رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے واقعے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آسٹریلوی کھلاڑیوں کی مدد کے لئے قلیوں کا انتظام کررکھا تھا تاہم کھلاڑیوں نے اپنا سامان خود گاڑیوں پر لوڈ کیا۔