خبرنامہ

دھونی بھی رنگین بیٹ استعمال کرتے نظر آئیں گے

نئی دہلی: (ملت+اے پی پی) انڈین پریمیئر لیگ کے دوران بھارتی محدود اوورز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی جانب سے ’رنگین‘ بیٹ استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔ وہ جس اسپورٹس مصنوعات تیار کرنے والی کمپنی کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں اس نے انھیں اگلے سیزن میں رنگین بیٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ آسٹریلیا میں جاری بگ بیش کے افتتاحی میچ میں ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر آندرے رسل نے بھی سیاہ بیٹ استعمال کیا تھا تاہم اس کا رنگ گیند پر لگنے کی وجہ سے انھیں یہ بیٹ استعمال کرنے سے روک دیا گیا تھا تاہم رسل نے واضح کیا تھا کہ وہ مستقبل میں دیر پا سیاہ کلر والا بیٹ استعمال کریں گے۔ اسپارٹن اسپورٹس کا کہنا ہے کہ دنیاکے مختلف ایونٹس کی فرنچائزز نے اپنے بیٹسمینوں کو رنگین بیٹ استعمال کرنے کی اجازت دی ہے، کرس گیل بھی گذشتہ برس بگ بیش میں گولڈن بیٹ استعمال کیا تھا۔