خبرنامہ

زمبابوے اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے (کل) کھیلا جائے گا

ہرارے (اے پی پی) زمبابوے اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ (کل) اتوار کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق افغان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، پہلے میچ میں افغانستان نے 12 رنز سے کامیابی حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے 21 فروری، چوتھا 24 فروری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 26 فروری کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔