خبرنامہ

زمبابوے کی تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ

بلاوائیو: زمبابوے کی تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

کوئنز اسپورٹس کلب میں جاری میچ میں میزبان ٹیم کے کپتان ہیملٹن مساکدزا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو دوسرے ہی اوور میں پرنس میسور ایک رنز بنا کر عثمان خان شنواری کا شکار بن گئے۔

گرین شرٹس کو 5 میچز پر مشتمل سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے، سیریز اپنے نام کرنے کے لیے گرین شرٹس کو آج کے میچ میں فتح درکار ہے جب کہ سیریز میں رہنے کے لیے زمبابوین ٹیم کو لازمی میچ جیتنا ہوگا۔

تیسرے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں، محمد عامر اور حسن علی کی جگہ جنید خان اور یاسر شاہ کو شامل کیا گیا۔

کپتان سرفراز احمد کو فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، فہیم اشرف، شاداب خان، یاسر شاہ، جنید خان اور عثمان خان شنواری کی خدمات حاصل ہیں۔

اسکواڈ میں شامل حارث سہیل ہمشیرہ کی طبیعت کی خرابی کے باعث واپس پاکستان آرہے ہیں تاہم ان کی جگہ اب تک کسی متبادل کو نہیں بلایا گیا۔