خبرنامہ

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ “اتوار”کوکھیلا جائیگا

کولمبو+(ملت+اے پی پی)سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ اتوار کو کولمبو میں کھیلا جائے گا، مہمان پروٹیز کو سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں اور دوسرے ون ڈے میں 4 وکٹوں جبکہ تیسرے ون ڈے کرکٹ میچ میں 78 رنز سے شکست دی تھی تاہم میزبان ٹیم نے چوتھے میچ میں پروٹیز کو 3 رنز سے شکست دی تھی۔ پروٹیز کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے اور وہ پانچویں ایک روزہ میچ میں سری لنکا کو ہرانے کیلئے پرجوش ہیں جبکہ دوسری جانب شکست خوردہ سری لنکن ٹیم کا کہنا ہے کہ سیریز کے آخری میچ بھی جیتنے کے لئے سر توڑ کوشش کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 14 اگست کو شیڈول ہے جو کولمبو میں کھیلا جائیگا۔