خبرنامہ

سنچری لوکیش نے کی اورجشن کوہلی نے منایا

نئی دہلی:(ملت+اے پی پی) انگلینڈ کے خلاف پانچویں ٹیسٹ میں بھارتی اوپنر لوکیش راہول کی سنچری کا جشن ان کے کپتان ویرات کوہلی نے مناڈالا۔ لوکیش جب 100 کے قریب تھے تو انھیں وکٹ پر کوہلی نے جوائن کیا اوپنر جب سنچری مکمل کرنے کیلیے اضافی رن لینے کی خاطر دوڑے تو ویرات کوہلی نے اس انداز میں خوشیاں منانا شروع کردیں جیسے یہ سنچری انھوں نے خود مکمل کی ہو، انھوں نے لوکیش کو کیریئر کی چوتھی ٹیسٹ سنچری مکمل کرنے پر مبارکباد بھی دی۔