خبرنامہ

فاسٹ باؤلر ہیزلووڈ کو سنچری مکمل کرنے کیلئے 6 وکٹیں درکار

برسبین (ملت + اے پی پی) آسٹریلوی ٹیم کے فاسٹ باؤلر جوش ہیزلووڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی سنچری مکمل کرنے کیلئے 6 وکٹیں درکار ہیں، وہ یہ اعزاز پانے والے 38ویں آسٹریلوی باؤلر بن جائیں گے، کینگروز کی جانب سے ٹیسٹ میچز میں زیادہ وکٹیں لینے کا اعزاز شین وارن کو حاصل ہے جنہوں نے 708 وکٹیں لے رکھی ہیں۔ جوش ہیزلووڈ نے 2014ء سے اب تک 23 میچز میں 94 وکٹیں لے رکھی ہیں اور توقع ہے کہ وہ پاکستان کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں کیریئر کی سو وکٹیں مکمل کر لیں گے۔