خبرنامہ

فاسٹ بولر عامر کی رسم حنا آج ہوگی

لاہور:(اے پی پی) محمد عامر کی شادی کی3 روزہ تقریبات کا آغاز پیر کو لاہور میں رسم حنا سے ہوگا، پیسر 20 ستمبر کو دولہا بنیں گے، محمد عامر کانکاح 2سال قبل بنگلہ دیشی نژاد برطانوی لڑکی سے ہوا تھا۔ دورئہ انگلینڈ سے واپسی کے بعد قومی کرکٹر اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں، ان کے ولیمے کی تقریب21 ستمبر کو مقامی ہوٹل میں ہوگی جس کیلیے پی سی بی حکام اورکرکٹرزکو دعوت نامے جاری کیے جاچکے ہیں، محمد عامر 13اپریل 1992کو گوجر خان میں پیدا ہوئے، گزشتہ روز ان کے گھر میں محفل نعت کا اہتمام کیا گیا تھا۔