خبرنامہ

لاہور قلندرز کے مالک کا کراچی کنگز کیخلاف کامیابی کو خودکش حملوں کے متاثرین کے نام کرنے کا اعلان

شارجہ (ملت + آئی این پی) پاکستان سپر لیگ کی دوسری مہنگی ترین فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے کراچی کنگز کیخلاف کامیابی کو ملک میں حالیہ دنوں میں ہونے والے خودکش حملوں کے متاثرین کے نام کرنے کا اعلان کردیا ہے،سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویتر پر اپنے پیغام میں فواد رانا کا کہنا تھا کہ ہم اس کامیابی کو لاہور،پشاور،مہمند ایجنسی اور سیہون شریف کے دھماکوں کے نام کرتے ہیں،اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اونچا مقام عطا فرمائے۔یاد رہے کہ لاہور قلندرز نے گذشتہ روز سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو سات رنز سے شکست دے کر پی ایس ایل میں دوسری کامیابی اپنے نام کی تھی۔