خبرنامہ

لیجنڈ کر کٹربرائن لارا کا پی ایس ایل کوچنگ میں دلچسپی کا اظہار

لندن (ملت + آئی این پی) ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا کا دل پی ایس ایل میں کوچنگ کے لئے مچلنے لگا، لارا کا کہنا ہے کہ ڈیرن سیمی کے پاکستان آ کر کھیلنے پر فخر ہے، سابق کوچ وقار یونس پرامید ہیں کہ پاکستان میں کرکٹ کے سنہرے دن جلد لوٹ آئیں گے۔ وقار یونس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے برائن لارا کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کے منتظر ہیں، پی ایس ایل فائنل میں ویسٹ انڈین کرکٹرز کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔ وقار یونس نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہو گی اور سنہرے دن لوٹ آئیں گے۔ برائن لارا نے پی ایس ایل کوچنگ میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ سکیورٹی کی یقین دہانی پر پاکستان آنے کے لئے آمادہ ہیں۔