خبرنامہ

محمد عامر کی واپسی کے بعد پہلی بار اننگز میں 4 وکٹیں

برسبین (ملت + اے پی پی) پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کرکٹ میں واپسی کے بعد پہلی بار تین سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں، آسٹریلیا کے خلاف برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں محمد عامر نے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کیا اور 97 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے بعد محمد عامر کی گزشتہ 16 اننگز میں بہترین باؤلنگ 43 رنز کے عوض 3 وکٹیں تھیں جو انہوں نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف حاصل کیں۔