خبرنامہ

مصباح الحق ایک اور اعزاز کے قریب

برسبین (ملت + اے پی پی) پاکستانی ٹیم کے کپتان اور سینئر بلے باز مصباح الحق ایک اور اعزاز کے قریب ہیں، انہیں بحیثیت کپتان 4 ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کرنے کیلئے 133 رنز درکار ہیں، وہ یہ سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی کپتان بن جائیں گے۔ مصباح الحق نے 2010ء میں پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالی تھی، انہوں نے 50 میچز میں اب تک 3867 رنز بنا رکھے ہیں اور بطور کپتان چار ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے انہیں مزید 133 رنز کی ضرورت ہے توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں یہ اعزاز حاصل کر کے پاکستان کے پہلے اور دنیا کے نویں کپتان بن جائیں گے، انہوں نے 8 سنچریاں بھی سکور کر رکھی ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں بطور کپتان زیادہ رنز بنانے کا عالمی اعزاز سابق جنوبی افریقن قائد گریم سمتھ کو حاصل ہے جنہوں نے 8659 رنز بنا رکھے ہیں۔