خبرنامہ

مصباح الحق نے آئی سی سی اسپرٹ ایوراڈ جیت لیا

دبئی: (ملت+اے پی پی) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سال 2016 کے لئے آئی سی سی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ جیت لیا۔ آئی سی سی نے 2016 کے لئے اسپرٹ آف کرکٹ کا پاکستانی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو دیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق مصباح الحق کو یہ ایوارڈ ان کے بہترین رویے کی وجہ سے دیا گیا۔ دوسری جانب مصباح الحق نے بھی آئی سی سی اسپرٹ ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ مثبت ذہن سے کرکٹ کھیلتے ہیں۔ جنوبی افریقا کے ماریس ایرسمس آئی سی سی کے بہترین امپائر قرار پائے۔ آئی سی سی اسپرٹ ایوارڈ گزشتہ سالوں میں مہندرا سنگھ دھونی ، ڈینئل ویٹوری، مہیلا جے وردھنے اور برینڈن میک کلم کو بھی مل چکا ہے جب کہ مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے رواں برس ہی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔