خبرنامہ

مصباح الحق نے کھلاڑیوں کے معاوضوں بڑھانے کامطالبہ کردیا

کراچی (ملت + آئی این پی) قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کھلاڑیوں کے معاوضوں بڑھانے کامطالبہ اور پلیئرزایسوسی ایشن کی قیام کی ضرورت پرزوردیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیزہوم گراؤنڈ پرمشکل حریف ہے۔ ان کی ٹیم میں کئی میچ ونرزشامل ہیں۔ عمدہ پرفارمنس دیکر تینوں طرز میں قومی ٹیم فتح پاسکتی ہے۔ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کھلاڑیوں کی میچ فیس اورسینٹرل کنٹریکٹ میں اضافے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ بورڈ بھی اس ضرورت سے آگاہ ہوگا۔ اوروہ جلد جتنا ممکن ہوا۔ خود ہی پلیئرز کے معاوضے بڑھا دے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بھی دیگرممالک کی طرح پلیئرز ایسوسی ایشن قائم ہوناچاہئے۔ جس کے ذریعے کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان رابطہ قائم ہونے سے بہت سے مسائل حل ہوں گے۔ انہوں نے پہلے بھی ایسوسی ایشن کے قیام کیلئے بورڈ اور کھلاڑیوں سے بات کی تھی۔ اورایک بارپھر اس کیلئے کوشش کریں گے۔مصباح الحق کاکہناتھاکہ ہوم گراؤنڈ پرویسٹ انڈیز کمزورسمجھناغلطی ہوگی۔ ان کی ٹیم میں کئی میچ ونرز شامل ہیں۔ سیریز میں زبردست مقابلوں کی توقع ہے۔ قومی کھلاڑی عمدہ پرفارمنس دے کرتینوں طرز کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ ٹیسٹ کپتان نے کہاکہ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ اورپی ایس ایل میں اچھی پرفارمنس دینے والے پلیئرزکو اس سیریز میں موقع دیکر بہت اچھا کیاہے۔ اب یہ ینگسٹرزکی ذمہ داری ہے کہ وہ بہترکارکردگی کے ذریعے اپنی جگہ پکی کریں۔