خبرنامہ

میلبورن: اظہر علی کی ڈبل سنچری

میلبورن:(ملت+اے پی پی) ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ، جہاں پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے شاندار ڈبل سنچری اسکور کی ہے۔ انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف ڈٹ کر بیٹنگ ہے۔ پاکستان کے اظہر علی 20چوکوں کی مدد سے 205رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تھے۔سہیل خان 65رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔انہوں نے اظہرعلی کا بھر پور ساتھ دیا اور کینگروز بولرز پر چوکوں اور چھکوں کی بار ش کردی۔ سہیل خان نے 6 چوکے اور 4 چھکے لگائے اور اظہر علی کے ساتھ آٹھویں وکٹ پر 118رنز کی پارٹنر شپ بھی بنائی ہے۔ وہ آئوٹ ہونے والے ٹیم کے آٹھویں کھلاڑی تھے، جبکہ آئوٹ ہونے والے نویں بیٹسمین وہاب ریاض تھے، جو جوش ہیزل وڈ کا شکار بنے، انہوں نے ایک رن بنایا تھا۔ گرین شرٹس نے آسٹریلوی بولنگ اٹیک کے تمام حربے ناکام بنا دیئے۔ اظہرعلی آسٹریلوی سرزمین پر سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں۔ میلبورن میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے اظہر علی پہلے ایشیائی بھی بن گئے اور انہوں نے ماجد خان کا44 سال پرانا 158رنز کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا، جو 1972میں انہوں نے اسی گرائونڈ میں بنایا تھا۔ اظہر علی نے میلبورن ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی تیسری ڈبل سنچری مکمل کری ہے۔ انہوں نے کینگروز کو تھکا تھکا کر ہلکان کر دیا۔ وہ پہلے پاکستانی جبکہ چوتھے ایشین بیٹسمین ہیں۔ ان سے قبل سچن ٹنڈولکر، راہول ڈریوڈ اور روی شاستری آسٹریلیا میں ڈبل سنچری اسکور کرچکے ہیں۔ یہ اظہر علی کے کیرئیر کی تیسری ڈبل سنچری ہے، جس میں سے ایک کو وہ ٹرپل سنچری میں بھی تبدیل کرچکے ہیں۔