خبرنامہ

میچ فکسنگ، پیٹرسن پر 2سال کی پابندی عائد

جنوبی افریقا:(ملت+اے پی پی) کے سابق اوپننگ بیٹسمین الویرو پیٹرسن نے میچ فکسنگ کے اجلاس میں شرکت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔ کرکٹ جنوبی افریقا نے پیٹرسن پر 2سال کی پابندی عائد کردی ہے۔ جنوبی افریقا کے سابق اوپننگ بیٹسمین الویرو پیٹرسن اس بات کا اعتراف کرلیا کہ انہوں نے میچ فکسنگ کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں شرکت کی تھی۔ الویرو پیٹرسن کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی جنوبی افریقا سے کھیلتے ہوئے میچ فکس نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ کی میٹنگ میں شرکت کرنے پر افسوس ہے۔ پیٹرسن نے 36ٹیسٹ اور 21ون ڈے میں جنوبی افریقا کی نمائندگی کی تھی۔