خبرنامہ

نظم الحسن دوبارہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر منتخب ہو گئے

ڈھاکا: (ملت آن لائن) نظم الحسن دوبارہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے صدر منتخب ہو گئے، وہ بی سی بی کے پہلے صدر ہیں جو دوسری مرتبہ آئندہ چار برس تک بطور صدر خدمات جاری رکھیں گے۔ بی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ ڈائریکٹرز نے نظم الحسن کو آئندہ چار برس کیلئے دوبارہ بورڈ کا صدر چنا ہے، نظم الحسن 22 ڈائریکٹرز میں اس عہدے کیلئے واحد امیدوار تھے۔ دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کے بعد نظم الحسن نے کہا کہ چار برس بطور صدر فرائض انجام دینے کے بعد میں نے فیصلہ کیا تھا کہ اب بورڈ ڈائریکٹر کی حیثیت سے ذمہ داری نبھاؤں گا لیکن ڈائریکٹرز چاہتے تھے کہ میں اس عہدے پر برقرار رہوں، ڈائریکٹرز کے اعتماد پر ان کا مشکور ہوں اور میں ملکی کرکٹ کی بہتری کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھوں گا۔