خبرنامہ

وہاب ریاض نے سٹیون سمتھ کو آؤٹ کرنے کا دعوی سچ ثابت کر دیا

برسبین (ملت + اے پی پی) پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے سٹیون سمتھ کو آؤٹ کرنے کا دعوی درست ثابت کر دیا، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل وہاب ریاض نے کہا تھا کہ کپتان سٹیون سمتھ ان کے نشانے پر ہوں گے، برسبین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں وہاب ریاض نے سٹیون سمتھ کو 130 کے انفرادی سکور پر وکٹ کیپر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔